تازہ ترین
ایون میں مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے،2000گرام سے زائد چرس اور شراب برامد،کئی منشیات فروش گرفتار
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ایس ایچ ایون سب انسپکٹر امان اللہ نے چارج سنبھالنے کے بعد ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت ظفر احمد کی قیادت میں مختلف اوقات میں مختلف مقامات پہ چھاپے مارکر کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 2000گرم سے زائد چرس اور دیسی شراب براآمد کیے۔اور ایون میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کافی حدتک منشیات پر قابو پایا۔مختلف اوقات کے دوران ان کاروائیوں پر ایون کے عوام نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے نوجوان اور تعلیم یافتہ ایس یچ اوز کو مختلف اسٹیشنوں میں تعینات کرنے پر ڈی پی او چترال کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔