Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں آرمز لائسنس کی اجراء کو کمپیوٹرائز ڈ کردیا گیا جس سے درخواست دہندگان کو سہولیات میسر

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں آرمز لائسنس کی اجراء کو کمپیوٹرائز ڈ کردیا گیا جس سے درخواست دہندگان کو سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ لائسنس یافتہ اسلحے کی غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور دوسرے قانونی تقاضوں کو پوراکرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے اپنے دفترکے شعبہ لائسنس میںآرمز لائسنس کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ایک درخواست گزار کو کمپیوٹرائزد لائسنس جاری کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے دفتری کاموں میں عوام کو درپیش مسائل کو کم سے کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کی ہے اور جدید دور کی سہولیات سے بھر پور فائدہ لیا جارہا ہے اور اسلحہ جات کی لائسنس کی اجراء کو کمپیوٹرائز ڈ کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں درخواست گزاروں کے مسائل اور شکایات کو کم سے کم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والوں کو دردر کی ٹھوکریں نہ کھاناپڑے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین، ڈسٹرکٹ افیسر فنانس محمد حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان، ڈیزاسٹر منیجمنٹ افیسر فداء الکریم بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button