Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈی ٹی سی ای اور اُن کے معاون ایل اے پی ایچ کی طرف سے تین سالہ پراجیکٹ کے اختتام پر تقریب کا انعقاد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے کام کرنے والا ادارہ ڈی ٹی سی ای اُن کے معاون ایل اے پی ایچ نے چترال میں اپنے تین سالہ پراجیکٹ کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں اپنے پارٹنر ز چترال پولیس ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور چترال پریس کلب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ سے نوازا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ پراجیکٹ پر عملدر آمد کرنے میں پارٹنرز نے بھر پور تعاون اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جو کہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال عبدالمجید مروت کی زیر صدارت ایک غیر معمولی اجلاس میں چیرمین لیگل ایڈ پروگرام فار ہیومن رائٹس نیاز علی شاہ نے ڈی ٹی سی ای کے پراجیکٹ پر عملدرآمد کے دوران ہر قAward cermonyسم کے تعاون کر نے ،پراجیکٹ کو کامیاب بنانے اور اس کے فوائد عوام تک پہنچانے کیلئے کوشش کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈی ٹی سی ای نے پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور پبلک سیفٹی اینڈ جسٹس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں کھلی کچہری منعقد کرکے مسائل کو اجاگر کیا ۔ اور سب سے زیادہ مسائل کے حل کا اعزاز چترال نے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈی ٹی سی ای ایون اور کو غذی تھانے میں جوانوں کے رہائشی مسائل حل کرنے کیلئے وسائل مہیا کئے ۔ اور ڈی پی او چترال و ایس ایچ اوز کے تعاون سے بارک تعمیر ہو چکے ہیں ۔ جس سے پولیس کے 80جوانوں کے رہائش کا مسئلہ حل ہو چکا ہے ۔ ڈی پی او چترال نے اس موقع پر خطاب میں کہا ۔ کہ ڈی ٹی سی ای نے اگر ایک طرف پولیس اور عوام کو قریب تر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ تو دوسری طرف پولیس کے مسائل حل کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کیا ہے ۔ اس لئے ڈی ٹی سی ای کے یہ مثبت اقدامات سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ضلع کی سطح پر پولیس کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے بہت محدود فنڈہوتے ہیں ۔ اُن سے پولیس کیلئے رہائشی مکانات تعمیر کرنا ممکن نہیں ۔ اس لئے ڈی ٹی سی ای کا تعاون یقیناًقابل تحسین ہے ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر صاحب نادر خان ایڈوکیٹ نے ڈی ٹی سی ای کی طرف سے بار کیلئے کمپیوٹر لیب بنانے اور دیگر سامان کی فراہمی کی تعریف کی ۔ اور کہا ۔کہ پولیس کے بارے میں مجموعی طور پر جو منفی رویہ کمیونٹی میں پایا جاتا تھا ۔ ڈی ٹی سی ای کی کوششوں سے اُس میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے ۔ اور لوگ پولیس کو اپنا ہمدرد سمجھنے لگے ہیں ۔ جو کہ قابل فخر بات ہے ۔ انہوں نے ڈی ٹی سی ای کیلئے فنڈ مہیا کرنے پر حکومت نیدر لینڈ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ پاکستان کی حکومت کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے ۔ بعد آزان ڈی ٹی سی ای کی طرف سے ڈی پی او عبدالمجید مروت اور چیرمین ایل اے پی ایچ نیاز علی شاہ نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال صاحب نادر خان ایڈوکیٹ ، صدر پریس کلب چترال محکم الدین ، ڈی ایس پی محمد خالد ،ایس ایچ او تھانہ دروش اقبال کریم ، ایس ایچ او ارندو محمد نذیر شاہ ، ایس ایچ او ایون مبارک احمد ، ایس ایچ او کو غذی تاج الدین ، ایس ایچ او شغور فضل رحیم ، ایس ایچ او گرم چشمہ میر فیات ،ایس ایچ او چترال محمد نادر شاہ اور ایس ایچ او بمبوریت عبدالفتح میں شیلڈ زتقسیم کیں ۔ پروگرام کی نظامت منیجر ایل اے پی ایچ قاضی عرفان نے انجام دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button