320

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کیلئے سمری منظورہوگئی ہے ۔جبکہ انہیں بنیادی پے سکیل دینے کے لئے بھی ایس این ای محکمہ خزانہ کوارسال کردی گئی ہے۔شہرام ترکئی

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے سینئروزیربرائے صحت شہرام ترکئی نے کہاہے کہ بریج فنانسنگ کے تحت لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے محکمہ خزانہ نے سمری کی منظوری دے دی ہے جبکہ انہیں بنیادی پے سکیل دینے کے لئے بھی ایس این ای محکمہ خزانہ کوارسال کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فی الوقت ایل ایل ایچ ڈبلیوزکوتنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈزوفاقی حکومت نے فراہم کرنے ہیں جوبارباروعدوں کے باوجودصوبائی حکومت کوکوئی فنڈزفراہم نہیں کررہی ہے اورصوبائی حکومت اس سلسلے میں ہرممکن کوششیں کررہی ہے ۔گذشتہ روزاپنے دفترمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل اورمطالبات کے حل کے حوالے سے منعقداجلاس کی صدارت کررہے تھے جسمیں محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکے نمائندوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت پہلی صوبائی حکومت ہے جس نے صوبے میں کام کرنے والی تمام لیڈی ہیلتھ ورکرزکوریگرلرائز کردیاہے اورانہیں باقاعدہ پے سکیلزبھی دیئے ہیں جس کے بعدانہیں فکسڈپے کی بجائے ان کے بنیادی پے سکیلزکے مطابق تنخواہیں ملیں گی ۔صوبائی وزیرنے لیڈی ہیلتھ ورکرزکومحکمہ صحت کیلئے ریڑھ کی ہڈی قراردیتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت ان کوماہانہ آٹھ ہزاردیتی رہی ہے جوکہ سراسرناانصافی اورظلم ہے جبکہ موجودہ حکومت اب ان لیڈی ہیلتھ ورکرزکوبنیادی پے سکیل کے مطابق تنخواہیں دینے اوران کے لئے سروسزسٹرکچربنانے پرکام کررہی ہے جس کیلئے ایس این ای محکمہ خزانہ کوبھیجددی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایل ایچ ڈبلیو کی تنخواہوں کے بقایاجات کی مدمیں وفاق نے صوبائی حکومت کو2.4ارب روپے اداکرنے ہیں جس کیلئے صوبائی حکومت ہرفورم پرآواز اٹھارہی ہے جبکہ فی الوقت ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بریچ فنانسنگ کی سمری محکمہ خزانہ نے منظورکرلی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں