Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دیر بالا کے حلقے پی کے93 میں آئندہ ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار کی حمایت کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے فیصلے کی پابندی کی جائے گی وزیراعلیٰ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں ایک مضبوط سیاسی طاقت کے طور پر اُبھر رہی ہے اور اگر پارٹی عہدیداروں و کارکنوں نے آپس میں اتحاد و اتفاق اور نظم و ضبط برقرار رکھا تو آنے والے وقت میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف دیر بالا کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا وفد میں پی ٹی آئی دیر بالا کے ڈپٹی آرگنائزر فرہاد علی کے علاوہ نوید انجم، عمران سعید، نثاراﷲ ، ملک شاہ نواز خان، حسن ولی و دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان بھی موجود تھے اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت دیر بالا میں عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ میں ہر ممکن قدم اُٹھائے گی اُنہوں نے وفد سے کہاکہ دیر میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے کوششیں کی جائیں اس موقع پر ایک شکایت کے جواب میں وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے دیر بالا اور پائین میں محکمہ تعلیم میں تبادلوں کے سلسلے میں چھ ماہ کا ریکارڈ طلب کر لیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر سے کہاکہ وہ دیر بالا میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے علاقے کا دورہ کریں وفد نے وزیراعلیٰ کو دیر بالا میں آئندہ ضمنی انتخابات کے بعد دیر بالا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے جسے وزیراعلیٰ نے قبول کرلیاقبل ازیں سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ کی قیادت میں ضلع اپر دیر کے ایک وفد نے بھی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی وفد میں رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اﷲ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اﷲ، مولانا اسد اﷲ، پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد اور دیگر رہنما بھی شامل تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا جماعت اسلامی کے ساتھ صوبائی حکومت کی سطح پر مکمل اتحاد ہے اور یہ اتحاد ضلع دیر کی سطح پر بھی قائم رہے گا دیر بالا کے صوبائی حلقے پی کے93 میں آئندہ ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار کی حمایت کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے فیصلے کی پابندی کی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہاکہ دونوں جماعتوں کا اتحاد برقرار رہے گا اور آئندہ میں اس اتحاد کو اسی طرح برقرار اور مضبوط رکھنے کیلئے ضلع دیر بالا کے نومنتخب ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اﷲ اور پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان آپس میں رابطہ رکھیں گے جبکہ علاقائی سطح پر ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کی غرض سے پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداراور جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما آپس میں رابطے میں رہیں گے تاکہ اتحادی حکومت کے ثمرات سے علاقے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد مل سکیں انہوں نے دونوں جماعتوں کے قائدین اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ آپس میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
<><><><><><>
پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پی کے 93 دیر بالاکے آئندہ ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار کی مکمل حمایت کرے گی کیونکہ دونوں جماعتوں کا صوبائی حکومت کی سطح پر اتحادہے یہ بات اُنہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک اخباری بیان میں کہی پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دیر بالا کے عہدیدار اور کارکن مذکورہ حلقے میں انتخابات کیلئے بھر پور تیار ی کریں اور اتحادی جماعت کے اُمیدوار کی کامیابی کیلئے بھر پور مہم چلائیں فضل محمد خان نے مزید کہا کہ وہ پی کے 93 دیر بالا میں بھر پور مہم چلانے کیلئے آئندہ جمعہ کے دن دیر بالا کا دورہ کریں گے اور وہاں پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات کریں گے تاکہ الیکشن مہم کو باقاعدہ طور پر منظم بنایا جا سکے اُنہوں نے کہا کہ پی کے93 دیر بالا میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار کی حمایت پارٹی کا فیصلہ ہے اسلئے پی ٹی آئی کے کارکنان اتحادی جماعت کے اُمیدوار کی کامیابی کیلئے بھر پورکوشش کریں۔
<><><><><><>

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button