Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد سرکاری ملازمین کی ہے ۔ اس لئے سارے قرضے معاف کی جائے۔امیر الملک

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈنیشن کونسل چترال نے اپنے ایک قرارداد میں وزیر اعظم نواز شریف سے سرکاری ملازمین کے ایڈوانس سیلری ،ہاؤس بلڈنگ فنانس اور دیگر قرضوں کی معافی کی اپیل کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ چترال کے سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد سرکاری ملازمین کی ہے ۔ اس لئے مذکورہ قرضے معاف کرکے اُن کی مدد کی جائے ۔ امیر الملک کی زیر صدارت اجلاس میں منظور شدہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چترال کے ملازمین کو فائر ووڈ الاؤنس 45روپے فی من کی بجائے مارکیٹ ریٹ 380روپے من کے حساب سے دیا جائے ۔ جبکہ ملازمین کو نیشنل بینک چترال میں تنخواہیں حاصل کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ اس لئے بینک کے مزید برانچ کھولے جائیں ۔ اسی طرح چترال ٹیکس فری زون ہونے کی بنا پر ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ قرارداد میں کہا گیا ۔ کہ تمام سرکاری ملازمین کو ہوم فائر ووڈ الاؤنس تنخواہ کے ساتھ ماہانہ ادا کرنے کی بجائے یکمشت ادا کئے جائیں ۔ اورمرکزی حکومت بھی صوبائی حکومت کی طرح اپنے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان کرے ۔ جن سے وہ مسلسل محروم چلے آرہے ہیں ۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کہ ملازمین کی میڈیکل بلز کی آدائیگی کا سابقہ طریقہ کار فوری بحال کیا جائے ۔ کیونکہ موجودہ طریقہ کار ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button