299

6ستمبر کی صبح فجر کی نماز کے بعد شاہی مسجد چترال ، جامع مسجد شاہی بازار ، جنگ بازار مسجد اور پولیس لائن مسجد میں ختم قرآن ہو گی، عبدالاکرم

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح یوم دفاع شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کی زیر صدارت اجلاس میں یوم دفاع کے پروگرامات کو آخری شکل دی گئی ۔ جس کے مطابق یوم دفاع سے پہلے آفیسرز مس چترال سکاؤٹس ، ڈپٹی کمشنر آفس ، گورنر کاٹیج اور اے سی آفس چترال پر برقی قمقمے روشن کئے جائیں گے ۔ مختلف سرکاری اداروں کے احاطے میں ساونڈ سسٹم نصب کرکے ملی نغمے پیش کئے جائیں گے ۔ جبکہ 6ستمبر کی صبح فجر کی نماز کے بعد شاہی مسجد چترال ، جامع مسجد شاہی بازار ، جنگ بازار مسجد اور پولیس لائن مسجد میں ختم قرآن ہو گی ۔ اور آخر میں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ۔ 8بجے چترال سکاؤٹس چھاؤنی میں شہدا کی یاد میں تقریب منعقد کی جائے گی ۔ جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس ، ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگر آفیسران شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر شہدا ء کی یاد گار پر پھول بھی چڑھائے جائیں گے ۔ اُ سی دن 10بجے گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب منعقد ہو گی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چترال مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اور منتخب ناظمین ، آفیسرز و علاقائی معززین شرکت کریں گے ۔ تقریب میں سکول کے بچے دفاع وطن کے گیت اور ملی نغمے پیش کریں گے۔ تقریب کے اختتام کے بعد ریلی نکالی جائے گی ۔ جو ہائی سکول سے ہوتا ہوا چترال پریس کلب اور بعد آزان اسسٹنٹ کمشنر آفس چترال پہنچ کر ختم ہو گا ۔ درین اثنا 6ستمبر کے دن کی اہمیت اجاگر کرنے اور اس کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سرکاری عمارات اور بازاروں میں بینرز لگائے جائیں گے ۔ یوم دفاع کی یہ تقریبات سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں