Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا ۔وزیراعلیٰ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیراعلی خیبرپختونخواکے ترجمان نے ” ایٹا” ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات اور میڈیکل کالجوں میں داخلوں پر پابندی سے متعلق پشاور کے ایک اردو روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا ہے ترجمان نے اصل صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے منعقدہ ” ایٹا” ٹیسٹ میں ناکام رہنے والی ایک طالبہ نے ٹیسٹ میں مبینہ غلطیوں اور چیکنگ سے متعلق شکایت کی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے شکایت گذار طالبہ کے ٹیسٹ سے متعلق حقائق معلوم کرنے کیلئے محکمہ ہائرایجوکیشن کو تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ مذکورہ بچی کی شکایت دور کی جا سکے ترجمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے اس انفرادی شکایت پر ” ایٹا” ٹیسٹ کے سارے عمل کی تحقیقات یا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر میڈیکل کالج میں داخلوں کا جاری عمل معطل کرنے کے بارے میں کوئی حکم نہیں دیا اس لئے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button