Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے چترال کے مختلف وی سی میں جنرل سیٹ پر کونسلروں کے انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز) سب ڈویژن چترال میں بلدیاتی الیکشن کے لئے ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے شوغور ویلج کونسل میں مزدور /کسان سیٹ، ویلج کونسل شیاقوٹک میںیو تھ سیٹ اور ویلج کونسل اورغوچ، سنگور اور موری میں جنرل سیٹ پر کونسلروں کے انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جوکہ بوجوہ خالی ہوگئے تھے ۔ منگل کے روز ریٹرننگ افیسر کے دفتر سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اس ماہ کی 13اور 14تاریخ کو صبح دس بجے سے شام 4بجے تک اے سی چترال کے دفتر میں کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جبکہ 16اور 17نومبر کو صبح 8سے شام 4بجے تک کاغذات کی جانچ پٹرتال کی جائے گی۔تاہم شیڈول میں پولنگ کے لئے کسی تاریخ کا ذکر نہیں ہے اور ریٹرننگ افیسر کے دفتر میں رابطہ کرنے پربتایا گیا کہ یہ تاریخ ان کو معلوم نہیں ہے جبکہ ریٹرننگ افیسر خود موجود نہیں تھے۔

Related Articles

Back to top button