چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نعیم اقبال نے بائی پاس روڈ کی پختگی کے کام کا اچانک معائنہ کیا اور معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کے حکام پر زور دیا کہ وہ اس اہم نوعیت کے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ بعدازاں انہوں نے بائی پاس روڈ کے ساتھ منسلک زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔ چترال کے عوامی حلقوں نے کمانڈنٹ چترال سکاوتص کی اس اقدام کو سراہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی سالوں کی تعطل کے بعد گزشتہ دنوں بائی پاس روڈ پر تارکول بچھانے کا کام چیو پل میں زیر پوائنٹ سے شروع کیا گیا ہے ۔ اس موقع پرایکسن سی اینڈ ڈبلیوانجینئرمقبول اعظم بھی موجود تھے