میٹرک داخلہ فارم کیلئے آن لائن سسٹم متعارف/چترال میں متعلقہ کمپیوٹر آپریٹر/ کلرکس کے لئے تربیتی ورکشاپ6دسمبرکوہونگے
پشاور۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک کے امتحانات کے داخلہ فارم کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا ہے اس مقصد کے لئے اضلاع/ ایجنسی کی سطح پر سکولوں کے متعلقہ کمپیوٹر آپریٹر/ کلرکس کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
جس کے مطابق پشاور شہر‘ دلہ زاک روڈ‘ چارسدہ روڈ و ملحقہ علاقہ جات (سٹی کالج فقیر آباد یونیورسٹی27 نومبر)‘ پشاور صدر‘ ورسک روڈ بمعہ ملحقہ علاقے کے سکولز (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1‘ پشاور کینٹ27 نومبر)‘ لنڈی کوتل‘ جمرود‘ تحصیل باڑہ بمعہ ملحقہ علاقہ جات (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 جمرود خیبر ایجنسی 28 نومبر)‘ حیات آباد‘ یونیورسٹی ٹاؤن‘
سفید ڈھیری‘ اچینی‘ نوے کلے‘ پاؤکہ‘ ابدرہ‘ کوہاٹ روڈ‘ ایف آر پشاور بمعہ ملحقہ علاقہ جات (حیات آباد ماڈل سکول حیات آباد پشاور 29 نومبر)‘ مہمند ایجنسی‘ شبقدر بمعہ ملحقہ علاقہ جات (عسکری فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج‘ شبقدر چارسدہ 30 نومبر)‘ چارسدہ ہری چند‘ مندنی‘ تنگی بمعہ علاقہ جات (الکریم پبلک سکول اینڈ کالج چارسدہ 04 دسمبر)‘ چترال (سینی ٹینل ماڈل سکول چترال 06 دسمبر ہیں