اے این پی میں شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری،شاگرام تورکہو سے نوجوانان پی پی پی چھوڑ کر اے این پی میں شامل
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے شاگرام تورکہو کے نوجوانان بشیر آحمد خان ،آسد اللہ خان اور اعتزاز ناصر پی پی پی کو چھوڑ کر اے این پی میں باقاعدہ طورپر شامل ہوگئے۔اور آئیندہ کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کا عزم کیا۔ضلعی صدر الحاج عیدالحسین نے اس موقع پر کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں کی اے این پی میں شامل ہونے سے واضح ہوتا ہے کہ چترال کے طول وعرض میں عوامی نیشنل پارٹی کے گذشتہ ترقیاتی کاموں اور عوام چترال کیساتھ ہمدردی کا صلہ آئندہ الیکشن میں دینا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام چترال کو معلوم ہوا ہے2013کے الیکشن میں کامیاب ہوکر عوامی نمائندے ان لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اور عوام چترال کی نگاہیں صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی کی طرف ہے۔ضلعی صدر الحاج عید الحسین اور جنرل سیکرٹری میر عباداللہ نے پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا اور اُنہیں سرخ ٹوپیاں پہنائیں۔