Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مغفرت شاہ کے ضلع ناظم منتخب ہونے پر خالی ہونے والی ضلعی امارت کی ذمہ داری پارٹی کی نائب امیر مولانا جمشید احمد کو سونپ دی گئی

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مغفرت شاہ کے ضلع ناظم منتخب ہونے پر خالی ہونے والی ضلعی امارت کی ذمہ داری پارٹی کی نائب امیر مولانا جمشید احمد کو سونپ دی گئی جس کا حلف انہوں نے جمعرات کے روز اٹھائی۔جماعت کی ضلعی دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے ان سے حلف لیا جبکہ پارٹی کے سینئر ارکان و کارکنان کثیر تعدادمیں موجود تھے۔ مولانا جمشید احمد کی تقرری عارضی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہے جوکہ ضلع کے ارکان کی رائے دہی کے بعد مستقل امیر کی تقرری تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے بہترین تعاون اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جماعت کے ارکان و کارکنا ن کو سراہتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ایک منظم تحریک کا نام ہے جس کا ایک مربوط پروگرام نظام کار ہے جہاں سب اپنے اپنے کام احساس ذمہ داری سے نبھانے کی عادی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی نئی قیادت کے زیر اثر پہلے کی طرح اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گی ۔ امیر ضلع مولانا جمشید احمد نے کہاکہ جماعت اسلامی نے چترال میں سبکدوش ہونے والے ضلعی امیر کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی کے کئی منازل طے کی ہے اور گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیاب حکمت عملی اور اس کے نتیجے میں کامیابی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے ارکان وکارکنان کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ ضلعی جماعت کو دستور کے مطابق چلانے اور ہر طبقے میں جماعت اسلامی کی آفاقی پیغام کو پہنچانے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔ پارٹی کے ضلعی نائب امیر اور ممتاز عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال نے خطاب کرتے ہوئے ان مطلوبہ اوصاف کا ذکر کیا جوکہ ایک اسلامی تحریک کے رہنما میں ہونی چاہئے۔ مولانا جمشید احمد کاتعلق چترال ٹاؤن کے مغلاندہ سے ہے اور حال ہی میں ڈسٹرکٹ کونسل کے وارڈ چترال ون سے بھاری اکثریت کے ساتھ ممبر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button