Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گولین ہائیڈل پاور سٹیشن میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنی سامبو کے بارہ سو ملازمین نے تین مہینے تک تنخوا ہ نہ ملنے پر کمپنی کے خلاف احتجاج کی دھمکی

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) گولین ہائیڈل پاور سٹیشن میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنی سامبو کے بارہ سو ملازمین نے تین مہینے تک تنخوا ہ نہ ملنے پر کمپنی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ کمپنی تعمیراتی کاموں کے بلز وصول کرنے کے باوجود اُن کی تنخواہیں ادا نہ کرکے اُنہیں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ متاثرہ ملازمین کی نمایندگی کرتے ہوئے فیض الرحمن ، شیر احمد اور عبد الہادی نے ہمارے نمائندے کو بتایا ۔ کہ سامبو کمپنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں بارہ سو ملازمین گولین ہائیڈل پاور سٹیشن میں کام کر رہے ہیں ۔ اور قواعد و ضوابط کے مطابق کمپنی کو ہر مہینے کی 10تاریخ تک ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنی چاہیءں۔ لیکن گذشتہ تین مہینوں سے کمپنی کی طرف سے اُن کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ عید سر پر ہے ۔ اور تنخواہیں نہ ملنے کے سبب وہ گھر کا چولہا تک جلانے سے قاصر ہیں ۔ دیگر ضروریات کا تصور ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ کمپنی کے غیر ملکی پراجیکٹ منیجر اور جنرل منیجر سے تنخواہوں کی آدائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ تو اُن کی طرٖ ف سے یہ بات کہی جاتی ہے ۔ کہ واپڈا ہمارے بلوں کی آدائیگی نہیں کرتی ۔ اس لئے ہم تنخواہ نہیں دے سکتے ۔ جبکہ واپڈاوالوں کا کہنا ہے ۔کہ ایسی انٹر نیشنل کمپنی کے پاس اپنے ملازمین کو دینے کیلئے کم از کم چھ مہینے تنخواہ کی رقم ہونی چاہیے ۔ فیض الرحمن نے کہا ۔ کہ تمام ملازمین انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں ۔ کیونکہ عیدالاضحی کیلئے چند دن باقی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس مسئلے کا فوری حل نکا لا جائے ۔ بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کمپنی بل ریلیز ہوتے ہی تمام رقم باہر اپنے ملک منتقل کرتے ہیں ۔ جبکہ ملازمین کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button