نویدکوہکن الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چترال کا صدرمنتخب
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)نویدکوہکن الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چترال کے صدرمنتخب ہوگئے ۔الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبرپختونخواکی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ مطابق نویدکوہکن کواگلے سیشن کے لئے اؒ لخدمت فاونڈیشن چترال کاصدرمقررکردیاگیا۔نویدکوہکن اعلیٰ تعلیم یافتہ اوربیدارمعزنوجوان اوروی سی شیاقوٹیک چترال کے منتخب ناظم بھی ہیں ۔نویدکوہکن کاکہناہے۔کہ الخدمت فاؤنڈیشن میں عہدوں کے بجائے ذمہ داری کی اصطلاح مروج ہے اورتمام عہدے دراصل تنظیمی ذمہ داریان ہوتی ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے اس گران بارکام کے لئے کی کاانتخاب ایک آزمائش سے کم نہیں ۔ الخدمت ایک رفاعی واصلاحی ادارہ ہے جس میں رضاکارانہ طورپرخلق خدااوردکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کاتصورپایاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں بالائی ذمہ داران کے اعتمادپرپورااُترنے کی انتھک کوشش کروں گااورایک بہترین ٹیم تربیت دیکرفلاح انسانیت کے کاموں اوراداروں کی نگرانی بہتری اورترقی پرخصوصی توجہ دینے کی کوشش کروں گا