Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کی ایک اور جوان سال بیٹی نے دریا چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

چترال کی ایک اور جوان سال بیٹی نے دریا چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ا پر چترال میں گزشتہ پانچ مہینوں کے اندر یہ تیرواں خودکشی کا کیس ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تورکہو کے گاوں شوتخار میں دو سال پہلے بیاہی گئی دوشیزہ دریائے چترال میں کو د کر اپنی زندگی کی چراغ گل کردی ہے۔ جس کی عمر 22سال تھی ۔ اور دو سال پہلے صابر نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ جبکہ مسماۃ تنزیلہ کا تعلق ورکوپ سے تھی۔ وجہ خودکشی گھریلیو ناچاقی بتائی گئی ۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔ بعد ازاں لاش کو دریا سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی پہنچائی گئی ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ پانچ مہینوں کے اندر صرف اپر چترال میں خودکشی کا یہ تیرواں واقعہ ہے ۔ جن میں گیارہ جواں سال لڑکیوں نے خودکشی جیسے بری فعل کے مرتکب ہوئے جبکہ دو مرد بھی اس ناسور میں شامل ہیں۔ خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر علاقے میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے ۔ مگر تاحال سرکاری یا غیر سرکاری اداروں کی طر ف سے اس غیر اسلامی فعل کی حوصلہ شکنی اور روک تھام کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اُٹھائی گئی ۔

Related Articles

Back to top button