524

چترال کے طول وعرض میں آبی وسائل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے موجودہ پراجیکٹ صوبائی حکومت کا ایک تخفہ ہے۔ڈائرکٹر محمد درجات

untitled(3)
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پیڈو کے ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے زیر اہتمام مروئے پائین میں 50کلوواٹ ، کوغذی میں دومقامات پر50اور 25کلوواٹ پیدواری گنجائش کے حامل بجلی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں تھرڈ ڈائیلاگ منعقد ہوئی جس میں پراجیکٹ ڈائرکٹر محمد درجات، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر ضیاء اللہ، انجینئر فہیم الجلال اور سوشل آرگنائزر نورالدین نے دونوں مقامات پر کمیونٹی کو تمام قواعد وضوابط سے آگاہ کیا جس کے بعد سائٹ پر کام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کمیونٹی پر واضح کردیاکہ اس پراجیکٹ کے تحت تمام پاور پراجیکٹ انتہائی اختیاط اور جانفشانی کے ساتھ اور بروقت پایہ تکمیل کو پہنچائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے طول وعرض میں آبی وسائل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے موجودہ پراجیکٹ صوبائی حکومت کا ایک تخفہ ہے اور مروئے اور کوغذی کے علاقے بھی ان میں شامل ہیں۔ اس موقع پر مروئے میں کمیونٹی لیڈر عبدالغفار اور دوسروں نے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں