507

چترال کے زرگراندہ میں آگ لگنے سے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) چترال کے زرگراندہ میں آگ لگنے سے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے چترال شہزادہ محی الدین کے کرائے کے مکانات واقع زرگراندہ میں اُن کی رہائش گاہ کے قریب واقع ہیں ۔ اتوار کے روز مقامی بچوں نے ان مکانات کے قریب جمع شدہ چنار کے خشک پتوں کو آگ لگایا ۔ جن کے شعلے بلند ہو نے سے قریب کے گھر کی بجلی کی تاروں نے آگ پکڑ لی۔اورمکانات آگ کی زد میں آگئے ۔ مکان کے کرایہ دار عبد القادر نے بتایا ۔ کہ آگ کے شعلے بہت شدید تھے۔ تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے آگ پر بہت تیز قابو پالیا گیا ۔ اور مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر ذرا سی غفلت ہوتی تو اس سے قریبی مکانات کو زبردست نقصان ہو سکتا تھا ۔ متاثرہ شخص نے بتایا ۔ کہ وہ پی آئی اے چوک چترال میں حلوائی کا کام کرتے ہیں ۔ اور مکان میں بڑی مقدار میں دکان کے سامان موجود تھے ۔ لیکن کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مجموعی طور پر تقریبااسی ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ اگر آگ پر قابو نہ پا لیا ہوتا ۔ تویہ نقصان لاکھوں میں ہو سکتا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں