Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاک آرمی نے سیلاب کے دوران بالائی علاقہ تورکہو کے مقام کھوت میں کریش ہونے والے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے ڈھانچے کو کھوت کے عوام کو بطور تحفہ دے دیا

چترال ( محکم الدین محکم) پاک آرمی نے سیلاب کے دوران بالائی علاقہ تورکہو کے مقام کھوت میں کریش ہونے والے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے ڈھانچے کو کھوت کے عوام کو بطور تحفہ دے دیا ہے ۔ جسے کھوت کے پولوگراونڈ میں نصب کیا گیا ہے۔ جو سیلاب کی یاد دلاتا رہے گا ۔ یہ ہیلی کاپٹر چترال میں سیلاب کے دوران ریلیف کے سامان کی ترسیل اور پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ اور حادثہ کے روز بھی ایک مرحومہ خاتون کی نعش کو چترال سے ریلیف کے سامان کے ساتھ کھوت پہنچانے کے بعد واپس آتے ہوئے اپنی اُڑان بر قرار نہ رکھ سکا ۔ اور بد قسمتی سے حادثے کا شکار ہو گیا ۔ تاہم اُس میں سوار تیرہ افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے ۔ چونکہ ہیلی کاپٹر دو ٹکڑے ہو گیا تھا ۔ اس لئے اُس کی تمام مشینری آرمی اور ائر فورس کے متعلقہ ٹیم نے اپنی نگرانی میں نکال لی ہے ۔ اور ڈھانچے کو کھوت کے عوام کے حوالے کیا گیا ہے ۔ جو کہ ایک یاد گار کے طور پر رکھا جائے گا ۔ اس سے قبل چترال ایر پورٹ پرفوکر طیارہ بھی کریش لینڈنگ کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا ۔ جسے سینگور میں روڈ سائڈ پر یرغمال بنا کر گردو غبار میں لت پت چھوڑ دیا گیا ہے ۔ جوکہ ان ذرائع کے ساتھ توہین کے مترادف ہے ۔ افسوس کامقام یہ ہے ۔ کہ بیرونی دنیا میں فضول اشیاء کو قابل استعمال بنا کر آمدنی حاصل کرتے ہیں ۔ اور ہمارے یہاں کام کی چیز سے فوائد حاصل نہیں کر سکتے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button