Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پولیس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ۔اجلاس کا انعقاد

چترال(نمائندہ  ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان کی زیر صدارت سب ڈویژنل پولیس آفیسرز (ایس ڈی پی اوز)اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کا اجلاس  ڈی پی او آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چترال پولیس کی ماہانہ کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرنے اور کم عمر بغیرلائسنس کے گاڑی اور بائیک چلانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی پر زور دیا۔ شرکاء اجلاس نے مجموعی صورتحال کے حوالے سے ڈی پی او کو بریفینگ دی  اور مزید چوکس رہ کر  عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کااعادہ بھی کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ چترال میں منشیات کا خاتمہ ان کی اوّلیں ترجیح ہے اور اس علاقے میں منشیات کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں منشیات کے تدارک کے لیے عوامی مددا ور کردار اہم ہے  اور ہم سب مل کر ہی اس لعنت سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button