Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی بچے چترال میں خصوصی بچوں میں امدادی چیک تقسیم کی۔

100_3481
چترال (ڈیلی چترال نیوز)گزشتہ دن اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی بچے چترال میں خصوصی بچوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی تھے۔ جبکہ صدارت کے فرائض چترال کے ہردل عزیز شخصیت پی۔ٹی۔آئی کے ضلعی کنونئر اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال حاجی رحمت غازی خان نے انجام دیئے۔دوسروں کے علاوہ پی۔ٹی۔آئی کے سابق ضلعی صدر ممبر ضلع کونسل چترال عبدا للطیف PTAکے صدر میاں محبوب علی شاہ کاکاخیل، والدین اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھے سوشل ویلفیئر آفیسر بونی چترال تاج ا لدین جگراسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دی۔ جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا تاج الملوک نے حاصل کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ خصوصی تعلیم چترال کے انچارچ سیّد نبی حسین نے ادارے کی سرگرمیوں اور خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیّت کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو کی۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی طرف سے ادارے کو فراہم کی گئی گاڑی، فرنیچر اور بچوں کوامدادی رقم کی فراہمی پر پی۔ٹی۔ آئی کے حکومت کی تعریف کی۔ اور ادارے کے ساتھ تعاؤں جاری رکھنے پر خاتون ایم۔پی۔اے کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے چترال میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیرکی ضرورت پر زور دیا۔ایم۔پی۔اے چترال فوزیہ بی بی نے ادارے کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔اور ادارے میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیّت کی بے حد تعریف کی۔اور خاص طور پر خصوصی بچوں کی تربیت کے سلسلے میں اساتذہ کے کردار کو بہت سراہا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر کی تجویز کو مناسب قرار دیتے ہوئے اگلے مالی سال میں اس کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف خصوصی بچوں کی تربیت اوربحالی کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ خیبرپختونخوامیں معذوربچوں کے کل 39تربیتی ادارے اورچارفیمل نابیناسینٹرموجودہے جو24اضلاع کے لئے نہ ہونے کے برابرہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان خصوصی بچوں اور بچیوں کے لئے مختلف علاقوں میں تربیتی سینٹرز کاقیام یقینی بنایاجائے۔اور ادارے سے منسلک دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔صدر محفل نے اپنے صدارتی خطاب میں خصوصی بچوں کے اس ادارے کو مزید فعال کرنے پر زور دیا۔ اور ادارے کے ساتھ ہر قسم کے تعاؤن کا یقین دلایاپروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی نے خصوصی 39طلباء اورطالبات میں3000روپے کے حساب سے کل 1,17000روپے کے چیک تقسیم کئے۔اور دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button