تازہ ترین
یوتھ کونسلررریشن کا ڈی پی او چترال اورایس ڈی پی مستوج کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین

چترال/ انیس الرحمن یوتھ کونسلر ویلج ریشن ڈی پی او چترال مصورامان اورایس ڈی پی اومستوج محمدزمان کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پر شاندار الفاظ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔ منشیات فروش بلا خوف چترال کے نوجوانوں کو تباہ برباد کررہے ہیں معاشرے کے دشمنوں کے خلاف کارروائی کا یہ سلسلہ بند نہیں ہونا چاہئے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مجھے پورا یقین ہے کہ چترال منشیات سے پاک ہوگا ۔ موجودہ ڈی پی او کی قیادت میں چترال پولیس نے منشیات سے چترال کو پاک کیا تو ہم ڈی پی او کا یہ کارنامہ کبھی بھی نہیں بھولیں گے ۔اُنہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ منشیات فروشوں کی نشاندہی اور کارروائی پر پولیس سے بھر پور تعاون کریں ۔