Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں لانے کے لئے ماسٹر ٹریفک پلان تیار،پرانا بازار کو اتالیق پْل سے کڑوپ رشٹ بازار تک ون وے کرنے کافیصلہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں لانے کے لئے ماسٹر ٹریفک پلان تیار کی گئی۔ ڈی پی او چترال منصور امان اور ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے تما م اسٹیک ہولڈروں سے تفصیلی نشست کے بعد پلان ترتیب دی ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال گوہر علی،چترال ٹریفک انچارج فضل کریم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے سیف اللہ،تجاریونین کے حاجی ظفر، ڈرائیور یونین کے اسفندیار خان، سول سوسائٹی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ ،میردولہ جان ایڈوکیٹ اور دوسروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ٹریفک پلان کے مطا بق غیر قانونی اڈے اور پارکنگ ختم کر کے عوام کی ہسپتالوں، سکولوں، عدالتوں اور بازاروں تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔ پرانا بازار کو اتالیق پْل سے کڑوپ رشٹ بازار تک ون وے کیا جا رہا ہے۔ ڈاک خانہ چوک کچہری روڈ ون وے کر کے دروش یا جنوبی سائیڈ جانے والے ٹریفک شاہی مسجد چوک سے ہوتے ہوئے پْرانا پی آئی اے چوک جاکر بائی پاس پر نکلے گے۔ جبکہ شمالی سائیڈ جانے والے ٹریفک شاہی مسجد چوک سے ہوکر کڑوپ رشٹ بازار کی طرف جائے گا۔ بائی پاس روڈ پر گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ٹی ایم او بائی پاس روڈ میں دو جگہوں پر پارکنگ کا بندوبست کرے گا۔ اگلے مرحلے میں تمام پارکنگ کی جگہوں پر عوامی بیت الخلاء اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا جائے گا۔ کسی کو بھی بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ لائسنس کے حصول میں آسانی کیلئے موبائل لائسنسنگ یونٹ قائم کیا جارہا ہے جو دور دراز کے علاقوں میں جا کرلوگوں کو لرننگ پرمٹ فراہم کرے گا۔ بغیرہیلمٹ اوربیک ویو شیشہ کے موٹر سائیکل چلانے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔عوامی سہولت اور حادثات کے تدارک کیلئے چترال میں جامع ٹریفک پلان تیارڈی پی او چترال منصور امان کی ہدایت پر اور تمام متعلقہ محکموں اور تنظیموں کی مشاورت سے چترال میں نیا ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ پلان وکلاء ، ٹی ایم اے، تجار یونین، ڈرائیور یونین، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور چترال سکاوٹس کی مشاورت اور اتفاق رائے سے تیار کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button