Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پھسلن کی وجہ سے لواری ٹنل شیڈول میں ردبدل،رات 7بجے سےصبح 9بجے تک ٹنل ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند

چترال ( نمائندہ   ) لواری ٹنل حکام نے سردیوں کیلئے ٹنل سے آمدورفت کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق صبح 9بجے سے دن ایک بجے تک اور دو گھنٹے کے وقفے کے بعد سہ پہر تین بجے سے رات 7بجے تک لواری ٹنل ٹریفک کیلئے کھلا رہیگا۔ باقی طریقہ کار سابقہ برقرار رہیگا ۔جبکہ رات 7بجے سے صبح 9بجے تک ٹنل ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیگا۔گزشتہ رات لواری ٹنل پہنچنے والی درجنوں گاڑیاں صبح 9بجے تک ٹنل کھلنے کے انتظار میں کھڑی رہیں۔ جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ جبکہ دوسری طرف برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے آمدورفت کا واحد دارومدار لواری ٹنل پر ہے۔انتظامیہ کے متعلقہ حکام کے مطابق لواری ٹنل کے دونوں اپروچ روڈ پر برف باری کے بعد سڑک رات کے وقت سفر کیلئے انتہائی خطرناک بن چکی ہیں ۔اور پھسلن کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ ہے لہذا مسافروں کی حفاظت کیلئے انتظامیہ نے رات کے سفر پر پابندی عائد کی ہے ۔ جس پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button