Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ملاکنڈ کے تین تھانوں میں آن لائن ایف آئی آراندراج کاآغاز

ملاکنڈ (بیورو رپورٹ )ضلع ملاکنڈکے تین تھانوں میں آن لائن ایف آئی آراندراج کاآغازکردیاگیا ہے دیگرتھانوں میں بھی جلدیہی سسٹم نصب کیاجائیگا، ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرملاکنڈسلمان لودھی نے ضلع ناظم سید احمدعلی شاہ اورضلعی کونسلرحاجی فدامحمدکوتھانہ بٹ خیلہ کے دورہ کے موقع پربریفنگ دیتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے نہ صرف شکایت کنندہ کوآسانی ہوگی بلکہ کمانڈنٹ آفس میں قائم کنٹرول روم سے تمام تھانوں میںدرج شدہ ایف آئی آر کوایک کلک کے ذریعے مانیٹرکیاجاسکے گا،۔انہوںنے کہ تھانوں میں آن لائن سسٹم سے ایف آئی آرمیں آسانی کے علاوہ متعلقہ تھانوں میںموجود نفری اوردیگرتفصیلات بھی آسانی سے دستیاب ہونگی جبکہ ایف آئی آراندراج کے 14دن کے بعدتھانہ انچارج سے کیس کی نوعیت بھی معلوم ہوسکے گی۔

Related Articles

Back to top button