Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گولین گول بجلی گھر کے افتتاح کے موقع پر چترال کا دورہ کرینگے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ )تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گولین گول بجلی گھر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ چترال کا دورہ کرینگے۔اور پولو گراونڈ چترال میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرینگے۔جبکہ شاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم گولین گول بجلی گھر سمیت مختلف پراجیکٹس کا افتتاح بھی کرینگے۔اس سلسلے میں چترال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن)کے لائر ونگ کے وکلاء نے منگل کے روز پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیں اور اُن کو چترال آنے کی دعوت دی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چترال میں ترقیاتی پراجیکٹس کا ذکر کیا جسمیں لواری ٹنل کا افتتاح سرفہرست ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج مجھے معلوم ہوا ہے کہ چترال میں گولین گول بجلی کی فراہمی شروع ہوئی ہے۔جس کے لئے میں اہلیان چترال کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی اُن کو سب سے عزیز تھا اورہے۔اُنہوں نے کہاچترال کو مزید ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئےاُن کے ذہن میں بہت سارے منصوبے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ چترال کا دورہ اُن کی دلی خواہش ہے۔وفد میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال ساجد اللہ ایڈوکیٹ،محمد کوثر ایڈوکیٹ،خالد حسین تاج ایڈوکیٹ،محمد اجمل ایڈوکیٹ،قاضی فضل معبود ایڈوکیٹ وغیرہ شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button