Skip to content
اسلام آباد(نامہ نگار)اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیارکرلی اوراوگراآج ہی وزارت ِ پٹرولیم کو سمری ارسال کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سمری میں پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی تجویزدی گئی ہے۔جبکہ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اورہائی اوکٹین کی قیمت میں2 روپے فی لٹراضافے کی تجویزکی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں گزشتہ مہنیوں میں واضح کمی دیکھنے میں آ ئی ہے اور اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں تقریبا تین روپے تک کمی کی گئی تھی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں