Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پولیس کا عوامی خدمت کی طرف ایک اور انقلابی قدم اٹھانا نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے،اختر حیات خان

صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کوسہولیات پہنچانے کے لیے سوات پولیس کا انقلابی قدم ،ون ونڈو آپریشن ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کا باقاعدہ آغاز ۔ پولیس کا عوامی خدمت کی طرف ایک اور انقلابی قدم اٹھانا نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے ۔صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتی ہے ۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈاپور کاڈی پی اُو آفس میں ون ونڈو آپریشن ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب۔تفصیلات کے مطابق:۔ملاکنڈ ریجن پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے کی خاطر ون ونڈو آپریشن ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کا آغازکیا۔جس کی افتتاح کے لیے ڈی پی اُو آفس سوات میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پولیس افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈاپور تھے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ونڈو آپریشن ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ضلع کے دور دراز علاقوں سے لوگ آتے تھے اور خاص کر خواتین جس سے انھیں کافی مشکلات درپیش تھیں اب اس یونٹ سے عوام کویونٹ میں ڈاکٹر،بنک، تصویر اورخواتین کے لئے لیڈیز سٹاف جیسی سہولت مہیا کردی گئی ہے جس سے منٹوں کے اندر سے لرنر پرمٹ ایشو کیا جائے گا ۔مہمان خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم سے پولیس اور عوام میں فاصلے سمٹ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ اس تمام کا سہرہ ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کو جاتا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس کا عوامی خدمت کی طرف ایک اور انقلابی قدم اٹھانا نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے ۔صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتی ہے اور عوام کو سہولیات پہنچانا پولیس کا نصب العین ہے ۔ہم پولیس تھانہ جات کو عوامی فلاحی مراکز بنائے گے ۔جہاں پر تما م شہری بلاخوف و ججک اپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کر سکے گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہے حاکم نہیں اسی کے بدولت ڈرائیونگ لائسنس سٹاف عوام کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کو اچھی طریقے سے سمجھائیے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھائیں، بقول آئی جی صاحب غریب اور مظلوم کے آہ سے ڈرو کیونکہ ان کا رابطہ سیدھا خالقِ حقیقی سے ہوتا ہے ، خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ خیبرپختونخوا پولیس عوام دوست پولیس ہے ۔

Related Articles

Back to top button