Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال اور چترال ویلیج کونسلوں کا مشترکہ طورپر شہر کو صاف رکھنے کے مہم کا آغاز

چترال(نمائندہ  ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال اور چترال ویلیج کونسلوں نے مشترکہ طورپر شہر کو صاف رکھنے کے مہم کا آغاز کیا ہے۔جمعہ کے روز اتالیق پُل کے قریب جمع شدہ کچرے اُٹھانے کی مہم شروع ہوئی اس موقع پرضلع ناظم مغفرت شاہ،ٹی ایم او چترال قادر ناصر،اے ڈی لوکل گورنمنٹ فہیم جلال اورویلیج ناظمین موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایم او قادر ناصر اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ فہیم جلال نے کہا کہ چترال شہر کے اندر ہر ناظم کی طرف سے 4افراد ٹی ایم اے کے ساتھ صفائی میں حصہ لیں گے۔جو اپنے ائریے کے کچرے کو ایک مقام پر جمع کریں گے۔وہاں سے ٹی ایم کے اہلکار اُنہیں گاڑیوں میں ڈال کر انہیں ٹھکانے لگائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال شہر کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے ۔بعض مقامات پر کچرا اُٹھانے والی گاڑیوں کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔تاہم ان مقامات کو صاف کرکے رہیں گے۔ٹی ایم او نے کہاکہ چترال شہر کے اندر صفائی کی حالت بہتر ہوچکی ہے۔جبکہ مزید بہتر ی کی کوشش جاری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے کسی بھی گاؤں میں کچرا جمع کرنے کے بعد انہیں اطلاع دی جاے۔توٹی ایم اے کا عملہ اُنہیں ٹھکانے لگانے کے لئے گاڑی کی سہولت فراہم کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہچترال کو صاف شہر بنانا اُن کا مشن ہے لیکن یہ اُس وقت کامیاب ہوسکتا ہے۔جب عوام اور ان کے نمائندگان بھرپور تعاون کرے۔

Related Articles

Back to top button