وادی کلاش رمبور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی تنظیم سازی کے سلسلے میںایک اہم اجلاس
چترال(نمائندہ )وادی کلاش رمبور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی تنظیم سازی کے سلسلے میںایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی رہنما وزیر زادہ کررہے تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہا کہ وادی کلاش میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کلاش کمیونٹی کے لئے قبرستان ،مختلف فیسٹول کے لیے زمین ،قدرتی آفات کے بعد ایمرجنسی روڈ اور ہائی سکول کا قیام پی ٹی آئی حکومت کی اہم مثالی کارکردگی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو اقلیتوں کے حقوق کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے علاقے کی ترقی کے لئے 2کروڑ روپے کا فنڈز دئے ہیں جو ٹینڈر ہوچکے ہیں،جسے ایون سے شیخاندہ تک مختلف منصوبوں پر لگائے جائینگے۔جن میں حفاظتی بند،پیدل راستے وغیرہ شامل ہیں۔اجلاس سے شیخ عنایت اور برزنگی خان نے بھی خطاب کیا۔اجلاس کے اخر میں وی سی رمبور میں پی ٹی آئی کیبنٹ کے لیے عہدایدروں کا انتخاب کیا گیا۔