تازہ ترین
وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ چترال خراب موسم کی وجہ سے کل تک ملتوی
چترال(نمائندہ ) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی گولین گول پاؤر پراجیکٹ اور گیس پلانٹ کے افتتاح کے لئے چترال کے دورے پر 3فروری کو آرہے تھے ،ذرائع کے مطابق دیر میں موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کا دورہ کل4فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی موسم صاف ہونے کی صورت میں 4فروری کو چترال کا دورہ کرینگے ۔