Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر اعظم کے استقبال کیلئے گولین گول بجلی گھرکیلئے فنڈنگ کرنے والے ڈونر ایجنسی سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیئرمین فیصل الیحیحی اوردیگر

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) ہفتے کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ چترال انتہائی خراب موسم کی وجہ سے نہ ہو سکا ۔ اور وزیر اعظم کا طیارہ باوجود کو ششوں کے چترال کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ اس بنا پر دورہ اتوار کے دن تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کے استقبال کیلئے سرکاری آفیسران اور عمائدین چترال دن بھر انتظار کرتے رہے ۔ جبکہ دو بجے دن پروگرام اگلے دن تک ملتوی ہونے کی اطلاع پر مایوس واپس لوٹ گئے ۔ وزیر اعظم کے استقبال کیلئے گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ کیلئے فنڈنگ کرنے والے ڈونر ایجنسی سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیئرمین فیصل الیحیحی ، عبداللہ محمد الشعیبی ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام ، ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر نواز گنڈا پو ، کمانڈنٹ سکاؤٹس کرنل معین الدین ، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر ، پراجیکٹ دائریکٹر گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ جاوید افریدی موجود تھے ۔ بعد آزان ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں ایک تقریب ہوئی ، جس میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے چترال ڈویلپمنٹ سٹریٹجی کی دستاویز سعودی چیف کو اور صدر سی سی ڈی این سرتاج احمد خان نے چترال کے جنگلات کو بچانے کے حوالے سے دستاویز کمشنر ملاکنڈ ظہیرالسلام کو پیش کی ۔ سعودی چیف نے اس حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔ قبل ازین کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کے آفس سے ملحق ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم ( DPCR) کا افتتاح کیا ۔ جبکہ کمشنر کو بتایا گیا ۔ کہ امسال چترال میں 16لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ اور شجر کاری کی مہم عنقریب شروع کی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button