130

سکرٹریوں کی بھرتی میں ہونے والی بدعنوانیوں اور قواعد وضوابط کے خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 6اضلاع میں بھرتیوں کو منسوخ کرنے کا حکم

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے لوکل گورنمنٹ میں ویلیج کونسل اور نیبر ہْڈکونسل کے سکرٹریوں کی بھرتی میں ہونے والی بدعنوانیوں اور قواعد وضوابط کے خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 6اضلاع میں بھرتیوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے مختلف اضلاع سے آنے والی شکایات پرایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکم دیا کہ صوبائی انسپکشن ٹیم مذکورہ بھرتیوں میں ہونے والی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چترال سمیت 6اضلاع میں ویلیج کونسل اور نیبر ہْڈ کونسل سکرٹریوں کی بھرتی صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے جس میں این ٹی ایس اور اکیڈمک نمبروں کی بنیاد پرمیرٹ لسٹ بنائی جائیگی۔اس حوالے سے بھرتی کمیٹی کی طرف صوابدیدی نمبر دینے کو میرٹ پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے اس پر برہمی کا اظہار کیا اور عمل کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چترال سمیت اضلاع میں ویلج کونسلوں اور نیبر ہْڈ کونسلوں کی سکرٹریوں کی آسامیوں کو این ٹی ایس کے ذریعے دوبارہ مشتہر کیا جائے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ضلع چترال میں بھی ویلج کونسل سیکرٹریوں کے بھرتی کے حوالے سے امیدواروں نے شکایت کی تھی اور انکے منسوخی کا مطالبہ کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں