501

موجودہ میںدور بھاری اخراجات کے باوجود اس کھیل کو زندہ رکھنا کھلاڑیوں کی اپنے ثقافت کے گہری وابستگی کا ثبوت ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں پندرہ سال بعد جشن خزان کپ پولو ٹورنامنٹ پھر سے شروع ہو گےا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق اور پولو ایسو ای ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندالملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سیکرٹری ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا اعظم خان کی ذاتی دلچسپی اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اُن کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے ۔ جشن خزان ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اتوار کے روز ضلع کونسل ہال میں ایک پُر وقار تقریب ہوئی ۔ جس کے بعد کھلاڑیوں کا جلوس گھوڑوں پر سوار ہو کر پولو گراونڈ پہنچا ۔ جہاں ڈپٹی کمشنر آمےن الحق نے بال پھےنک کر ٹورنامنٹ کا با قاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر پولو گراﺅنڈ چترال کو رنگ برنگی خوبصورت جھنڈےوں سے سجا ےا گےا تھا ۔افتتاحی پولو مےچ دےکھنے کے لئے تماشائےوں کی بڑی تعداد گراﺅنڈ مےں موجود تھی۔جشن خزان پولو ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 35ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ قبل ازین ڈپٹی کمشنر چترال امےن الحق اور شہزادہ سکندر الملک نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر صوبائی سکرےٹری سپورٹس اعظم خان کا شکرےہ ادا کےا۔ اور اُن کی دلچسپی کی تعریف کی ۔اُنہوں نے پولو کھےلاڑےوں سے کہاکہ جشن بہار کے موقع پر شندور فےسٹول کی تےاری کے لئے کھےلاڑےوں نے جو کھےل کھےلے تھے اُن کے الاﺅنس کے بقاےا جات بھی بہت جلد ادا کئے جائےں گے جس کے لئے سکرےٹری سپورٹس نے ےقےن دہانی کرادی ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولو انتہائی مہنگا کھیل ہے ۔ اور موجودہ دور بھاری اخراجات کے باوجود اس کھیل کو زندہ رکھنا کھلاڑیوں کی اپنے ثقافت کے گہری وابستگی کا ثبوت ہے ۔ اس حکومت کی طرف سے اس کے فروغ اور تحفظ کیلئے مدد فراہم کرنا اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیکرٹری ٹورزم وسیع وژن کے مالک ہیں ۔ اور وہ صوبے اور خصوصا چترال کے ثقافتی اثاثوں کا تحفظ کرکے سیاحت کو صوبے کی صنعت کے طور پر ترقی دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جس کے بہت بہتر نتائج نکلیں گے ۔ اور چترال جیسے پسماندہ مگر کلچر سے بھر پور ضلع کے اندر بے روزگاری اور غربت میں کمی آئے گی ۔ شہزادہ سکندر املک نے کہا ۔ کہ ٹورنامنٹ میں چترال سکاﺅٹس کے تین ،چترال پولےس اور چترال لےوےز کی دو دوٹیموں کے علاوہ چترال کے مختلف علاقوں کی ٹیمیں بھی شامل ہےں۔ انہوں نے صوبائی سیکرٹری ٹورزم اور حکومت سے اپیل کی کہ شندور فیسٹول کیلئے کھلاڑیوں کی سیلیکشن کے سلسلے میںمنعقدہ بہار ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے الاﺅنس جلد ریلیز کئے جائیں ۔ اختتامی تقرےب کے مہمان خصوصی صوبے کے اعلی شخصےت ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں