چترال :جنگلات کی رائیلٹی میں خواتین کا بھی حصہ دینے کے احکامات جاری
چترال (نامہ نگار)چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ اعظم خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے جنگلات کی رائیلٹی میں خواتین کا بھی حصہ دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ریونیو آفیسرز کی قیادت میں ٹیمیں چترال کے جنوبی علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ تاکہ ہر خاندان کو اسلامی شرح کے حساب سے رایئلٹء میں حصہ مل سکے۔ اور موجودہ لسٹ کی بھی دوبارہ تصدیق اور تصحیح کی جاسکے۔ یہ ٹیمین شدید موسم حالات اور برف باری میں بھی گھر گھر جا کر مردم شماری کر رہے ہیں۔ پہلے لسٹ کے مطابق جے ایف ایم سی میں خواتین کو حصہ نہیں ملتا تھا اب ڈی سی چترال نے سختی سے احکامات دی ہے کہ خواتین کو بھی حصہ ملے گا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے ایف ایم 97 سے عوام میں آگاہی کا پروگرام کیا اور بتایا کہ یہ چترال کی تاریخ میں پہلی بار ہونے جارہا ہے اور خواتین کو ان کا راییلٹی میں حصہ ضرور ملے گا۔ کسی کا حق بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال نے بتایا کہ خواتیں تعلیم یافتہ اور باشعور ہیں اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال کو درخواست بھی دی ہے کہ ان کو ان کا حق نہیں مل رہا۔ پروگرام میں لائیو کالز بھی لیے گے اور مولانا حبیب اللہ صاحب نے خواتین کے وراثت میں شرعی حق پر بحث کی اور سوالات کے جوابات دیے گئے۔