Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اہلسنت والجماعت چترال کے وفدکی ضلع ناظم مغفرت شاہ سے ملاقات

 چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) اہلسنت والجماعت چترال کے ایک وفد نے ضلعی امیر خوش ولی خان ولیّ کی قیادت میں ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ سے ملاقات کی ۔ اور انہیں دوسری بار چترال کاضلع ناظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ ضلع ناظم نے وفد کا پُر جوش استقبال کیا اور خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر محرم الحرام کے پروگرامات اور سمینار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جس میں ضلع ناظم چترال نے دینی پروگرامات کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون اور اپنی موجود گی کا یقین دلایا ۔ اور دونوں جماعتوں جماعت اسلامی اور اہلسنت و الجماعت کے باہم مل کر مقدس مذہبی ایام ،دینی سمینار اور ملکی یکجہتی کے حوالے کام کرنے پر اتفاق ہوا ۔ وفد میں اہلسنت والجماعت چترال کے سرپرست اعلی مولانا سراج الدین ، جنرل سیکرٹری مولانا جاوید الرحمن ، مولانا افتخار حسین ، مولانا نوراللہ ، مولانا سفیراللہ تحصیل دروش کے امیر مولانا محمد افضل ، یوتھ کونسلرز غیاث الدین موری ، محمد صدیق یوتھ کونسلر ایون ، مولانا جلیل ، سیف الدین آزاد اور قاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button