چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین اور ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے بائی پاس روڈ فیز ون،فیز ٹو اور جیل روڈ کا معائینہ کیا۔اور متعلقہ حکام کوکام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا کہ اس روڈ کی وجہ سے چترال کے عوام کوشدید مشکلات کا سامناہے اور گرد وغبار کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔جوکہ باعث تشویش ہے اسلئے کام کو جلد مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔منگل کے روز کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اور ڈپٹی کمشنر امین الحق کوراغ میں کھلی کچہری لگائیں گے اور اور عوام کی مسائل سنیں گے۔