Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلع ناظمین کے لئے دوروزتربیتی ورکشاپ اختتام پذیر، صوبے بھر سے 22 ضلع ناظمین نے شرکت کی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)پشاور میں ضلع ناظمین کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گیا جس میں صوبے بھر سے 22 ضلع ناظمین نے شرکت اور بلدیاتی نظام، بجٹ سازی، منصوبہ بندی اور دیگر عوامی امور پر سیر حاصل اگاہی حاصل کی خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے فارغ التحصیل ناظمین میں اسناد تقسیم کیں جبکہ وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ناظمین پر زور دیا کہ اپنی اہمیت اور صلاحیتوں کا پورا مظاہرہ کریں عوام کا مفاد باقی ہر چیز پر مقدم ہونا چاہئے نومنتخب مقامی حکومتیں تمام شعبوں میں مکمل بااختیار ہونگی پشاور کے مقامی ہوٹل میں ضلع ناظمین کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی نے غیرملکی ادارے سب نیشنل گورننس(ایس این جی) کے تعاون سے کیا تھا اس موقع پر محکمہ ہائے بلدیات، خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر متعلقہ سیکرٹریوں نے ناظمین کو ترقیاتی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی اور انکے سوالوں کے جوابات دئیے مظفر سید نے کہا کہ تحصیل اور ویلج کونسل کی سطح پر تمام بلدیاتی نمائندوں کا تربیتی پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے عوام بالخصوص غریب لوگوں کو ریلیف کی فراہمی اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا تاکہ سو فیصد نتائج کا حصول یقینی بنے ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اب بلدیاتی نمائندوں کو بھی اپنا عہد نبھانا ہو گا پہلی بار ایک منتخب جمہوری حکومت مقامی حکومتوں کو وسائل اور اختیارات منتقل کر رہی ہے نئے بلدیاتی نظام کے تحت وہ نہ صرف مکمل طور پر بااختیار ہونگی بلکہ صوبائی حکومت اپنے وسائل کا 30فیصد حصہ بھی انہیں دے رہی ہے تاکہ ترقیاتی عمل مکمل طور پر مقامی حکومتوں کے ہاتھ میں آئے اور ارکان اسمبلی قانون سازی کے بنیادی فرض پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ امسال مقامی حکومتوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے تیس ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جبکہ سابقہ واجبات کی ادائیگی کیلئے بارہ ارب روپے کے اضافی وسائل دئیے جا رہے ہیں جس میں ہر سال بتدریج مگر خاطر خواہ اضافہ بھی ہو گا صوبائی فنانس کمیشن میں ناظمین نمائندوں کی تعداد بھی دوگنی کر دی گئی ہے جبکہ ان کی نامزدگی اب صوبائی حکومت نہیں بلکہ ناظمین خود کرینگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ناظمین عوامی مسائل کے حل اور ترقی کا عمل تیز کرنے کیلئے شبانہ روز کام کرینگے اور عوام کو اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button