گولین گول بجلی گھر سے مسلسل بجلی کی سپلائی تو شروع ہوگئی لیکن چترال شہر میں ٹی۔ وی کیبل سروس میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی
چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) گولین گول بجلی گھر سے مسلسل بجلی کی سپلائی تو شروع ہوگئی لیکن چترال شہر میں ٹی۔ وی کیبل سروس میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی اور کیبل کنکشن رکھنے والے بار بار کیبل کی بندش کی شکایات سامنے لارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ کیبل انتظامیہ پر یہ فرض عائد ہوتی ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے کیبل کے ذریعے ٹی۔ وی نشریات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور بجلی کے فیل ہونے کی صورت میں ان کو ایمرجنسی بنیادوں پر تھرمل جنریٹرچلانا چاہئے۔ ان کاکہنا تھاکہ گزشتہ کئی دنوں سے چترال شہر میں صبح گیارہ بجے تک کیبل نشریات بند رہتے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے پیمرا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پامیر کیبل انتظامیہ کو وارننگ جاری کیا جائے کہ ٹی۔ وی نشریات کی بندش کا سلسلہ بند کیا جائے اور بجلی کے فیل ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کیا جائے۔ جب کیبل آفس سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ایک ذمہ دار نے اس بات کی تصدیق کی کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صبح کے اوقات میں کیبل کو بند کرنا پڑرہا ہے ۔