پشاور (نیٹ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور کارنامہ کر دکھایا۔ پارٹی سے نکالے گئے ایم پی اے جاوید نسیم کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ایم پی اے جاوید نسیم کو پاکستان تحریک انصاف نے کچھ عرصہ قبل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ کے خلاف نعرے بازی اور سینیٹ انتخابات میں مخالف سینیٹر کا تائید کنندہ بننے کی پاداش میں پارٹی سے فارغ کر دیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک بار پھر سیاسی کارنامہ کر دکھایا اور پارٹی کے باغی رکن جاوید نسیم کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر ایم پی اے جاوید نسیم کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے تاہم انہیں کون سا محکمہ دیا جائے گا اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا