568

گلورئیس ڈگری کالج چوئینج میں یومِ والدین کی پُر وقار تقریب!

بونی (نامہ نگار)۴ اکتوبر ۲۰۱۵ ؁ء بروزِ اتوار کو گلورئیس ڈگری کالج چوئینج میں یومِ والدین کا ایک پُر وقار تقریب منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام کو منعقد کرانے میں گلورئیس ڈگری کالج چوئینج کو چترال یوتھ کلب(cyc) کی معاونت حاصل تھی ۔تقریب میں کھوار قلم قبیلہ چترال کے مرکزی صدر ذاکر محمد زخمیؔ ، قلم قبیلہ چترال کے مرکزی صدر اور معروف شاعر فضل الرحمن شاہدؔ ،چترال یوتھ کے کلب کے فاونڈر و انفار میشن سکرٹری سرور سرورؔ ،چترال یوتھ کلب کے جنرل سکرٹری و مشہورو معروف فنکار انصار نعمانی ؔ اور چترال یوتھ کلب کے ممبراں بشارت باشاؔ ،سمیر اور آصف نے بھی شرکت کر کے یومِ والدین کی اس تقریب کو اہلِ علاقے کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیئے ۔تقریب کا آغاز کالج کے طالب العلم کے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا ۔مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے علاقے کے نو منتخب ویلج ناظم گل محمد شا میؔ و صدرِ مخفل ریٹائرڈ استاد جناب رحمت عزیز تھے ۔پروگرام کو خوبصورت بنانے کے لیے کالج کے بچے حمد،نعت،نظم اور مختلف خاکے تیار کیے ہوئے تھے ۔اس تقریب میں جناب ذاکر محمد زخمیؔ اور فضل الرحمن شاہدؔ اپنے نصیحت آموز کلام اور بہترین کمپئرنگ سے سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔گلورئیس ڈگری کالج کے پرنسپل جناب ظفر احمد صاحب پروگرام میں بھر پور شرکت پر والدین اور علاقے کی معتبرات کا شکریہ ادا کیا اور اپنے کالج کی کارکردگی اور ائیندہ کے لایحہ عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔اور اس پروگرام کی کامیابی کو چترال یوتھ کلب اور قلم قبیلہ چترال کی شرکت سے منسوب کیا اور علاقے کے معتبرات اور طلباء و طالبات کی طرف سے انہیں خراجِ تحسین پیش کی ۔ اس موقع پر چترال یوتھ کلب کے جنرل سکرٹری انصار نعمانیؔ و سرور سرورؔ ہاشو فاونڈیشن چترال کے عطیہ کردہ کتابیں گلورئیس کالج کے لائبری کے لیے پرنسپل ظفر احمد کو پیش کی اور ساتھ ہی یوتھ کلب چترال کی جانب سے گلورئیس کالج چوئینج میں ایک کمپیوٹر لیب قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ یومِ والدین کے موقع جو رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ان میں خاکہ’ ’ شہرِ نا پُرسان‘‘ اور کالج کا بارے لکھی ہوئی نظم پر حاضرین دل کھول کر داد دیئے۔ اس موقع پر چترال یوتھ کلب کی طرف سے جماعتِ نہم سے بی۔اے فائنل تک پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طلبات کوایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔اور دوسری سکولوں سے اچھے نمبروں سے کامیاب ہو کر اس کالج مین فرسٹ ائیر میں داخلہ لینے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بھی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ کلب اور قلم قبیلہ چترال کے ممبراں اور علاقے کے عمائدین نے کالج کے پرنسپل جناب ظفر احمد صاحب کو علاقے میں تعلیم کے فروع کے خاطر گرانقدر خدمات انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ناظم ویلیج کونسل مستوج جناب گل محمد شامیؔ صاحب اپنے خطاب میں کالج میں نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول فراہم کرنے پرکالج کے پرنسپل کی تعریف کی اور اپنی بھر تعاون کا یقین دلایا ۔صدراتی خطاب میں محترم استاد رحمت عزیز اس پرگرام کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بحیثیتِ استاد اس قسم کی تقریب کی صدارت میرے لیے خوشی کا باعث ہے کیونکہ میں اپنے پوری زندگی تعلیم کی روشنی پھلانے میں صرف کی تھی آج نتیجہ میرے سامنے جب ایا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ صدرِ امحفل کے صدراتی خطاب کے بعد حاضرین کے بھرپور فرمائش پر انصار الہیٰ نعمانیؔ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بھر پور داد، تحسین حاصل کی ۔ اس طرح یہ یادگار پروگرام انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں