چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی یوتھ پر انحصار کررہے ہیں اور برسراقتدار آ کر نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسیاں مرتب کریں گے؍مالک امجداعوان ؍سلیم خان
چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ کنونشن شاندارطریقے سے منایاگیاجس کی مہمان خصوصی PYOکے صوبائی صدرمالک امجداعوان صدرمحفل ضلعی صدرپی پی پی چترال ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان تھے ۔ PYOکے صوبائی صدرمالک امجداعوان نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے سرسبزپہاڑوں کے دامن میں رہنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کے جذبات کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے دورافتادہ اورپسماندہ علاقے میں شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی مشین کوکامیاب کرنے میں ہمیشہ ساتھ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کارکن ہمارا فخر اور پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور 60 فیصد ملکی نوجوان آبادی کی حقیقی نمائندگی صرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرتے ہیں کیونکہ وہ خود نوجوان قیادت میں کوئی 60سالہ شخص نوجوانوں کی قیادت نہیں کر سکتا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی یوتھ پر انحصار کررہے ہیں اور برسراقتدار آ کر نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسیاں مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں کسی اور جماعت نے نہیں دی اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے مل کر جمہوریت کے بقاء کیلئے قربانیاں پیش کیں ۔ پیپلز پارٹی ہی قوم و ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن اور جمہوریت کی محافظ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ جماعت ہے جس نے عام آدمی کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے، ووٹ کا حق دلانے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیئے جدوجہد کی۔ ملک کی ترقی، خوشحالی کے لیئے اپنے دور حکومت میں بے شمار عملی اقدامات کیے۔ آج پارٹی کی قیادت نوجوان بلاول بھٹو کے ہاتھ میں ہے جو اسکو ماڈرن دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے لیجائیں گے۔انہوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو اور آصف علی ذرداری کے سیاسی بصیرت کو سلام پیش کیا اور وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کی چاروں صوبوں میں عوام کیلئے اپنی قربانیاں دے رہے ہیں وہ د ن دور نہیں جب ایک مرتبہ پھر حکومت میں آکر عوام کی خدمت کرینگے ،۔رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں نوجوانوں کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چترال میں وی سی سطح پر کیمپ لگاکرممبرسازی مہم شروع کریں اس سلسلے میں نوجوان آگے بڑھیں اور پارٹی کی تنظیم سازی میں بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ سال الیکشن کا سال ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر میں حکومت بنائے گی جس کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان آگے بڑھ کر ہراول دستہ کا کردار ادا کریں ممبر شپ کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط بنایا جا سکے۔پی پی پی کے سینئرنائب صدرانجینئرفضل ربی نے کہاکہ نوجوانوں کوروگازکے لئے سوچ اوررہنمائی کی ضرورت ہے جن کوچھوٹے نوکریوں کی ضرورت نہیں اپنے پاؤں پرکھڑے ہونے کی ضرورت ہے جس کے لئے اُن کوتربیت دیناہے چترال کے نوجوانوں میں ہرقسم کے صلاحیت موجودہے جن کے مستقبل کوروشن بنانے کے لئے کاروباری سوچ پیداکرنے کی ضرورت ہے ہم کئی نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنے پیروں پرکھڑاکیاہے ۔اس موقع پرPYOکے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری حنیف خان ،مجیدخان ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی شاہ شیخ ،ملاکنڈڈویژن کے صدرعمران شیخ ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شہزادہ شاہد،ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،عالمزیب ایڈوکیٹ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،محمدزمان اپرچترال،اخونزہ سجاد،عبدالحمیدایڈوکیٹ دروش اوردیگرنے اپنے خیالات کااظہارکیا۔