439

چترال میں انفراسٹرکچرکی بحالی پرجلدکام شروع کیاجائے ۔سیلم خان

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )چترال سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سیلاب متاثرین کوتعمیرکے لئے فی گھرپانچ لاکھ روپے ،گندم پرتین سال کی سبسڈی دی جائے اورانفراسٹرکچرکی بحالی پرجلدسے جلدکام شروع کیاجائے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم خان نے بتایاکہ امسال جولائی اوراگست میں سیلابوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے چترال میں چالیس جانیں ضائع ہونے کے ساتھ دوہزارگھرمکمل طورپرتباہ ہوگئے 50رابطہ پل اور100سے زائد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام کے ساتھ وزیراعلیٰ اوروزیراعظم نے جووعدے کئے تھے آج تک پورے نہیں کئے گئے ،جس کی وجہ سے چترال میں نظام زندگی بری طرح متاثرہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثریں ابھی تک خیموں میں رہ رہے ہیں اورموسم سرما میں خیموں میں رہنامشکل ہوجائے گا ۔انہو ں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ سیلاب متاثرین کوتعمیرکے لئے فی گھرپانچ لاکھ روپے ،گندم پرتین سال کی سبسڈی دی جائے اورانفراسٹرکچرکی بحالی پرجلدسے جلدکام شروع کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں