چترال (ڈیلی چترال نیوز)انجمن ترقی کہوار حلقہ ریشن کے زیراہتمام زئیت میں ایک غیرطرحی محفل مشاعرے کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی وی سی چیئرمیں ریشن شہزادہ منیر اورصدرمحفل واعظ سید امیرحمزہ تھے نظامت کی فرائض محمداسحاق خیالی انجام دے رہے تھے ۔اس موقع پر صدرانجمن ترقی کہوار حلقہ ریشن محمداسلم شیروانی ،سرپراست اعلیٰ حلقہ ریشن (ر)صوبیدار شیرعالم ،شہزادہ خان شہزاد،خیرمحمدسہیل ،سیدنذیرحسین شاہ نذیراوردیگرشعراء نے کلام پیش کئے ۔مہمان خصوصی وی سی چیئرمیں ریشن شہزادہ منیرنے کہاکہ ریشن کے زندہ دل اہل قلم اس مشکل دورمیں بھی کہوار زبان کی خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب میں ریشن انتہائی متاثرہوچکاہے جس کے باوجود بھی اپنی زبان اورثقافت سے محبت رکھتے ہیں ۔صدرمحفل سید امیرحمزہ نے کہاکہ دنیا میں سب سے اعظیم چیزعلم ہے شعراء علم کے میدان میں ہے کائنات میں ہرچیزکے انداراللہ تعالیٰ ایک کشش ڈالاہے آپ لوگ ایک اچھے راستے کی طرف جارہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کوکامیاب کریں۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں کافی زبانیں ختم ہوچکاہے میں اہل چترال کوسلام پیش کرتاہوں اس مشکل دور میں اپنی زبان، ثقافت کے لئے بے شمارخدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آپ کے نقس قدم پر چل کر ہمارے آنے والے نسل بھی اپنی زبان اورثقافت کوزندہ رکھے گا۔صدرحلقہ ریشن محمداسلم شیروانی ،خوانہ نظام الدین ایڈوکیٹ ،سید حسین شاہ زئیت اوردیگر نے بھی روشنی ڈالی۔