اے کے ار ایس پی اور کے ایل ایس او موڑکھو کے زیراہتمام کمیونٹی ماڈل سکول وریجون موڑکھو میں ای سی ڈی میلے کا اہتمام کیا گیا

اپر چترال (جمشیداحمد ) اے کے ارایس پی کے ایل ایس او اور محکمہ تعلم کے زیراہتمام کمیونٹی ماڈل سکول وریجون موڑکھو میں ہفتے کے دن ای سی ڈی میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں اے کے ار ایس پی کے ذمہ داران محکمہ تعلیم کے افسران اساتزہ کرام عمائیدین علاقہ طلبا کے والدین نے اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی
منعقدہ تقریب کی صدارت اے ایس ڈی ای او میل محکمہ ایجوکیشن شرف الدین نے کی ۔جبکہ مہماں خصوصی سابق ہیڈماسٹر محمد حبیب خان تھے اسسٹنٹ کمشنر موڑکھوغزرا بی بی اس پروگرام میں خصوصی طور پرشرکت کی۔پروگرام کا اغاز استاذ نواب حسن کی کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد چیرمین کے ایل ایس و موڑکھو سلطان حسیں سالک نے مہمانوں کو خوش امدید کہا پراجکٹ منجر اے کے ار ایس پی اور ای سی ڈی پروگرام کوارڈنیڑ امتیازاحمد نے پروگرام کی اعراض مقاصد بیاں کی سکولوں میں ای سی ڈی کلاسز کی ضرورت اور بچوں کی ابتدائی نشونما تعلیم کے میدان میں اے کے ار ایس پی کی سکولوں کے ساتھ تعاون اور دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی انہون نے اپنے خطاب میں شرکا اور والدین کو بدلتے ہوئے جدید دور کے مطابق اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت جدید تعلیم کی حصول محنت کرنے کی ہدایت کی اور ادارہ اے کے ارایس پی کی طرف سے محکمہ تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں میں گورنمنٹ کے ساتھ ملکر ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو غزرا بی بی نے اپنی خطاب میں اے کے ڈی این AKDN کی چترال میں خدمات کو خراج تحسیں پیس کیا اور ان کی فلاحی کاموں کی تعریف کی انہون انتظامیہ اور علاقے کی طرف سے پاسمندہ علاقوں میں تعلیم کی فروغ اور دیگر فلاحی اور ترقیاتی کاموں میں گورنمنٹ کے اداروں کے ساتھ ملکر اپنے کرادار ادا کرنے کی حصوصی ہدایت کی اور منعقدہ پروگرام کی تعریف کی۔
ایریا منیجر اے کے ار ایس پی عطا اللہ جان نے خطاب کیا انہوں نے اپنے ادارہ اے کے ار ایس پی کی طرف سے تعلیم صحت اور دیگر شغبوں میں کیے گئے کوشیوں سے شرا کا کو اگاہ کیا ۔
مہمان خصوصی محمد حبیب نے منعقدہ پروگرام کی تعریف کی تعلیم کی اہمیت اور معاشرہ کی اصلاح اور والدیں کو اپنے بچوں کی بہتر تربیت دینے پر زور دیا۔
صدرے محفل اے ایس ڈی ای او شرف الدیں نے خطاب کیا محکمہ تعلیم کی طرف سے سکولوں اور اساتزہ کرام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔
دوسرے مقرریں میں ولیل الرحمن استاد دیگر نے خطاب کیا۔
اس کے علاوہ مختلف سکولوں کے بچون کے درمیان پوسٹر میکنگ کے مقابلے ہوئے اس مقابلے جی پی ایس گھت اول جی پی ایس شونو دوسرے اور جی پی ایس زائینی تیسری پوزیشن حاصل کی اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو پوزیشن ہولڈر میں شیلڈ تقسیم کی دیگر پروگرامات میں جی پی ایس زائینی جی پی ایس شونو جی پی ایس وریجون نے ڈرامہ پیش کی جیسے حاضریں بے حد محظوظ ہوہے ۔جی پی ایس شونو کے طالب علم تقریر جی پی ایس سماگول ٹیپلو پیش کی
اخر میں مختلف اسٹال میں چترالی سوغات کی نمائیش میں اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر مہمانوں نے مختلف سکولوں کے سجائے ہوئے دیکھے اور طلبا کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کی تعریف کی اور لطف اندوز ہوئے۔
پروگرام کی نظامت کی فرائیص استاد شہباز نے انجام دیں