تازہ ترین

جے یو آئی چترال لوئر نےجائیداد کی خریدوفروخت پر ایک فیصد ٹیکس لگانے کے فیصلے کو مسترد کردیا

چترال (نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے امیر مولانا عبدالشکور اور سابق تحصیل ناظم اور جنرل سیکرٹری مولانا محمدالیاس نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے جائیداد کی خریدوفروخت پر ایک فیصد ٹیکس لگانے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف قرار دے کر اس کی ہر فورم پر مخالفت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہاں جاری شدہ ایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن پہلے سے ہی ٹیکس فری زون ہے جہاں غربت کا دور دورہ ہے اور گزشتہ برسوں میں دہشت گردی اور قدرتی آفات سے ان علاقوں کے عوام معاشی قوت زیر و ہوکر رہ گئی ہے اور بے روزگاری و مہنگائی کے ہاتھوں ہر کوئی پریشان اور بدحال ہے اور ایسے پریشان کن حالات میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے نت نئے ٹیکس عائد کرنا ان پر قیامت ڈھانے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے ٹی ایم اے کی طرف سے جائیداد کی خریدوفروخت پر ایک فیصد کے شرح سے ٹیکس عائد کرنے کوناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس ناجائز قدم کے خلاف چترال کے عوام بھر پور احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے شہری سہولیات کی فراہمی کی طرف توجہ دینے کی بجائے روز روز ٹیکس لگانے کی بات کرنے کاسلسلہ ختم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button