Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ریشن پاؤر ہاؤس پر دس دن کے اندرکام شروع نہ کرنے کی صورت میں عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔سینئر نائب صدر عبدالرب

چترال(نمائندہ  ) تحریک بحالی ریشن بجلی گھر کے سینئر نائب صدر عبدالرب نے ا
یک اخباری بیان میں کہا ہے ریشن پاؤر ہاؤس جوکہ2015کے سیلاب میں تباہ ہوگیا تھا پر وعدہ کے باجود کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے پیڈو کے 22ہزارصارفین انتہائی تکالیف سے دوچار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پچھلے سال اپر چترال کے لوگوں نے بجلی گھر کی بحالی کے لئے جلسہ جلوس اور دھرنا بھی دیا تھا۔عوام کو دھرنا ختم کرنے کے لئے اُن سے بجلی گھر پر کام شروع کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا مگر صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے پاؤر ہاؤس میں کام شروع کرنے کا وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔جس پر اُنہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اُنہوں نے کہا کہ اگر بجلی گھر بحالی کاکام دس دن کے اندر اندر شروع نہیں کیاگیا تو اپر چترال کے لوگ ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

Related Articles

Back to top button