سینٹ میں پیسے لینے والوں کے خلاف بڑا الیکشن،ارکان نے چار چار کروڑ روپے لیے۔عمران خان،فوزیہ بی بی نے الزمات کی تردید کردی،کورٹ جانے کا فیصلہ
چترال(نمائندہ ) سینٹ میں پیسے لینے والوں کے خلاف بڑا الیکشن،ارکان نے چار چار کروڑ روپے لیے۔
پیسے لینے والوں میں تحریک انصاف کے 20ایم پی ایز شامل ہیں۔ مطمئن نہیں کیا تو پارٹی سے نکال دیں گے۔عمران خاان۔
ایم پی ایز میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی ممبر فوزیہ بی بی بھی شامل ہے۔ تاہم ایم پی اے فوزیہ بی بی نے نجی ٹی وی پر الزامات کی تردید کردی، اور عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس کا جواب وہ دینگی اور ہم اب بھی پارٹی کے ساتھ ہے اور جو ڈرامہ ہورہا ہے اُسے سامنے لایا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک سرپرائز ہے۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ میں کورٹ جاؤنگی اور پریس کانفرنس کرکے سارے حقائق سامنے لاؤنگی۔اُنہوں نے کہا میں اس سلسلے میں ایک مہینے سے وزیراعلیٰ سے ملنے کی کوشش کرتی رہی مگر وزیراعلیٰ نے مجھ سے ملنے سے انکارکیا۔اُنہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو کھبی نہیں چھوڑونگی۔