تازہ ترین
چترال ایلیٹ فورس کے جوان کا کارنامہ، دریائے چترال میں ڈوبنے والے9سالہ بچےکی جان بچائی
دروش (نمائندہ )ایلیٹ فورس چترال کے جوان ۔سیف اللہ ولد قاضی محمد خان ساکن کورو دروش نے اپنی جان ہتیھلی پہ رکھ کر دریائے چترال میں ڈوبنے والے 9 سالہ بچے کی جان بچاکرایک کارکنامہ سرانجام دیا۔ یہ واقعہ بدھ کے دوپہر کو پیش آیا جب ایک بچہ کھیلتے ہوئے پھسل کر دریا کے موجوں کی نذر ہوگیا۔جسے ایلیٹ فورس کے جوان سیف اللہ نے دریا میں کود کر بچے کی جان بچائی۔علاقے کے معتبرات نے جوان کے کارنامے کو سراہتے ہوئے حکومت اورخاص کر چترال پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ موصوف کو نقد انعام اور توصیفی اسناد سے نوازا جائے۔