306

وزیر اعلیٰ پرویزخٹک اور چند وزراء اپنے گروپ کو بچانے کے لئے مجھ پر الزامات عائد کررہے ؍ایم پی اے بی بی فوزیہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال) ممبرصوبائی اسمبلی چترال وپارلیمانی سیکرٹری خیبرپختونخواپاکستان تحریک انصاف بی بی فوزنے قرآن پاک پہ ہاتھ رکھ کر قسم کھاکر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 3مارچ کے سینیٹ الیکشن کے بعد ایک لابی میرے خلاف سازشوں میں مصروف تھے اور مجھ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بھیجنے کے الزامات عائد کئے گئے اس کے ساتھ ہی بعض سوشل میڈیا سائڈز نے بھی میری کردار کشی ہے۔ جن کے خلاف میں 3اپریل کولیگل نوٹس بھیجا ہوں اور ایک درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال کیا ہوں کہ وہ میرے ووٹ کی تصدیق کرکے میری بے گناہی پر مہر تصدیق ثبت کردیں۔انہوں نے کہا کہ جب میرے اوپر الزام لگی تو میں نے اپنے لیڈرشپ کو صفائی پیش کی تو مجھے یقین دھانی کی گئی کہ پارٹی کی جانب سے کسی پر بھی ووٹ بھجنے کا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل میڈیا کی توسط سے مجھے علم ہوا کہ میں نام بھی ووٹ بھیجنے والے اراکین میں شامل ہے۔ بی بی فوزیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنے گروپ کے بعض وزراء اور ممبران کو بچانے کے لئے مجھے پھنسا رہے ہیں۔ اس گمراہ کن الزام کے بعد میرا سیاسی کیرئیر اور میرے خاندان کی عزت دونوں داو پہ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوب افریدی کے پینل میں تھی اس پینل میں ہم چودہ اراکین تھے جبکہ ایوب افریدی کو 10 ووٹ ملے جبکہ پارٹی کی جانب سے دس آٹھ اراکین پر ووٹ بھیجنے کا الزام ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ بی بی فوزیہ نے کہا کہ پرویز خٹک ووٹ بھیجنے والے اپنے لابی کے اراکین کو بچانے کے لئے عمران خان کو گمراہ کردیا ہے جس کے خلاف میں کورٹ سے رجوع کرنے جارہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں